1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:38
کراچی:جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹیڈ ایکشن جاری
اے آر وائی - کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور ایف سی کا ٹارگیٹڈ ایکشن جاری ہے۔ لیاری سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سی آئی ڈی پولیس اور ایف سی نے لیاری کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں کی تلاشی لی۔ سرچ ایکشن کے دوران شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
آپریشن میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ جس کے خلاف مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار نوجوان نوید محنت کش اور بے گناہ ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس پر امن علاقوں میں ایکشن کررہی ہے۔