تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:38

کراچی: نرسوں کا احتجاج، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال

اے آر وائی - پروفیشنل نرسنگ ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر گورنرہاؤس کے قریب مظاہرہ کیا۔



کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے والی نرسوں کو منتشر کرنے کے لیئے پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا اور پندرہ سے زائد نرسوں اور پیرامیڈیکل کے ممبران گرفتار کرلئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔



مظاہرین کا پریس کلب کے باہر دھرناجاری ہے۔ان کا کہنا ہے مطالبات منظور اور گرفتار شدگان رہا کئے جائیں۔ مظاہرین اپنی تنخواہوں میں اضافہ کے لیئے احتجاج کر رہے ہیں۔



مظاہرین نے پریس کلب پر علامتی بھوک ہڑتال کابھی اعلان کیا۔ پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسوں کی طرف سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی اور اوپی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.