تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:38

راول ڈیم سےجرمن سفارتخانےکےاہلکارسمیت 2لاشیں برآمد

اے آر وائی - وفاقی دارلحکومت میں راول ڈیم سےجرمن سفارتخانے کےاہلکارسمیت دو افراد کی چار روز پرانی تشددزدہ لاشیں نکال لی گئیں۔



پولیس کے مطابق ایک کی شناخت فیض اللہ نامی شخص کےنام سے ہوئی ہے۔متوفی جرمن سفارتخانے کا اہلکار ہے، جس کی جیب سے سفارتخانے کا کارڈ بھی ملا ہے جبکہ دوسرےکی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔لاشوں پرتشدد کےنشانات ہیں۔



پولیس نےلاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال بھجوادیں ۔ فیض اللہ کی گمشدگی کی اطلاع تھانہ آبپارہ کو بائیس مارچ کو دی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.