1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:39
اوکاڑہ: نواسے نے نانا،نانی سمیت 4 افراد قتل کر دیئے
اے آر وائی - اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور میں پرانی رنجش پردو بچوں سمیت چار افرادکو قتل کردیاگیا۔ بصیرپورکے گاوٴں پھلاں تولی میں رات گئے مسلح نوجوان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم طارق نے پرانی رنجش پر نانا، نانی کو قتل کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیاگیا ہے۔