1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:39
ٹیچر تشدد کیس، اسلم مڈھیانہ پرآج فردجرم عائد کی جائے گی
اے آر وائی - ٹیچر تشدد کیس میں سرگودھا کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ اور ان کے پانچ ساتھیوں کو دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں آج پیش کیا جائے گا۔اسلم مڈھیانہ، نفیس خان تشدد کیس کے مرکزی ملزم ہیں ۔ ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ پیشی پر عدالت نے کیس کی سماعت فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملتوی کی تھی جس پر پولیس نے اسلم مڈھیانہ سمیت تمام ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا تھا۔ اسلم مڈھیانہ کے داماد ندیم سرورمڈھیانہ کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔