1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:39
کوئٹہ:گاڑیوں پر فائرنگ، خاتون سمیت سات افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ اور مستونگ میں گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
،پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے اسپنی روڈ پر ہزارہ ٹاؤن سے شہر کی جانب جانے والی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس چوکی سے چند گز کے فاصلے پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے نعشوں اور زخمیوں کو بی ایم سی پہنچایا گیا جہاں سے زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ،واقعے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔
فائرنگ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں افراد بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچ گئے جہاں ہنگامہ آرائی کے دوران ایک موٹر سائیکل اور چھابڑیوں کو آگ لگا دی گئی ،دوسرا واقعہ مستونگ میں اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایف اے او نامی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ سے این جی او کے دواہلکار حبیب اللہ اور محمد زاہد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔