1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:39
کراچی:اے این پی کے مقتول کارکن زین العابدین سپردخاک
اے آر وائی - کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقتول کارکن زین العابدین کو خاموش کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
زین العابدین کی نمازجنازہ پٹیل پاڑہ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، جس میں اے این پی سندھ کونسل کے ارکان دین محمد وزیر اور اسماعیل محسود سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ پٹیل پاڑہ سے لسبیلہ چوک تک پولیس اور رینجرز کی نفری موجود تھی۔ پٹیل پاڑہ اور اطراف کی مارکیٹیں اور دکانیں بند تھیں۔
نمازجنازہ کے بعد میت خاموش کالونی قبرستان لے جائی گئی۔ زین العابدین اے این پی پٹیل پاڑہ یونٹ کے ذمہ دار تھے انہیں گذشتہ روز فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔اے این پی کے کارکن کے قتل کیخلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی ہے۔