1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:40
حیدرآباد :مین ہول میں بچہ گر گیا ،اہل علاقہ کا احتجاج
اے آر وائی - حیدرآباد میں ریلوے ٹریک سے ملحقہ کھلے مین ہول میں دس سالہ بچہ گرگیا، واقعہ کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔ حیدرآبادکے علاقے مکرانی پاڑہ میں سات سالہ فرزادگھر کے باہر مین ہول میں گرگیا۔علاقہ مکینوں نے بچے کو نکالنے کی کوشش کی تاہم پانی کے تیز باؤ کے باعث کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھی کامیابی نہ مل سکی ۔
واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے محکمہ واسا کے خلاف آٹو بھان روڈ پراحتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے ایک موٹر سائیکل کو بھی نذرآتش کردیا ۔بچے کی لاش نہیں مل سکی۔