1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:41
جیکب آباد : گیارہ ہزار وولٹیج کے تاروں سے ٹرک کا تصادم
اے آر وائی - جیکب آباد میں گیارہ ہزار وولٹیج کے تاروں سے ٹکر اکر گھاس سے بھرے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس سے محنت کش جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ جھلسنے والے اٹھارہ سالہ رجب علی انڑ کوطبی امداد کے لئے سول اسپتال جیکب آباد منتقل کردیا گیا۔ میڈیکل سرجن ڈاکٹر دلیپ کمار کے مطابق نوجوان کے جسم کا زیادہ حصہ جھلس گیا ہے۔ اس کی زندگی بچانے کیلئے کوشش جاری ہے۔