تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:41

کوئٹہ: وی آئی پی موومنٹ سے ٹریفک جام ،گاڑی میں بچے کی پیدائش

اے آر وائی - کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے خاتون نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ صدر آزاد کشمیر نے نومولود کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ پشین کا رہائشی محمد ولی اہلیہ کو ڈلیوری کے سلسلے میں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کررہا تھا۔ اس دوران ایئر پورٹ روڈ پر وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور خاتون نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دیا۔



اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے دورے پر آئے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب کا قافلہ ایئر پورٹ جارہاتھا جس کی وجہ سے ایئر پورٹ کو عام ٹریفک کے لئے بند کیا گیا تھا۔ ٹریفک کی بندش کے باعث بچے کی پیدائش گاڑی میں ہوئی۔ اس خبرپر آزاد کشمیر کے صدر نے نومولود کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔



کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر وی آئی پی موومنٹ کے دوران گاڑی میں بچے کی پیدائش کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ متاثرہ شخص محمد ولی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.