1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:41
کراچی:قصبہ کالونی میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن
اے آر وائی - کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد حراست میں لے لئے۔ اشفاق نامی شخص کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ایک گاڑی کو بھی آگ لگادی۔
اس دوران دو گروپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس پر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ گرفتاریوں کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اوراحتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص قتل کی واردات میں مطلوب تھا۔ زیرحراست افراد سے پوچھ گچھ ہوگی اورکسی واردات میں ملوث نہ ہونے پرچھوڑدیا جائے گا۔