1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:41
کراچی:کمشنرکواختیارات کی منتقلی،وزیر بلدیات سراج درانی ناراض
اے آر وائی - وزیر بلدیات سندھ آغا سراج درانی نے کراچی میں کمشنرکو ایڈمنسٹریٹر اور پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات دینے کی مخالف کردی۔ اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کراچی کےکمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے مل کر سازش کے تحت بلدیاتی اختیارات لیے ہیں اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری کو گمراہ کیا گیا۔
انہوں نےکہا کہ معاملہ صدر کے پاس اٹھاؤں گا۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو اختیارات دینے سے ترقیاتی کام متاثر ہونگے۔ گذشتہ روز ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے یہ اختیارات دئے گئے۔