1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:41
کراچی: پرتشدد واقعات میں سیاسی کارکنوں سمیت5 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور ذاتی تنازعات کے مختلف واقعات میں دوسیاسی کارکنوں اورخاتون سمیت پانچ افرادجاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق منگھو پیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں حجام کی دکان پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اے این پی کا ذمہ دار ہدایت اللہ جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی پہلے بال کاٹنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی ،ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں بھی فائرنگ سےاے این پی کا رکن محمد یوسف جاں بحق ہو گیا، بنارس چوک کے قریب رشتہ دار کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوئی۔ گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوا ۔