تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:42

کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ سے6افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی مختلف علاقوں میں فائرنگ سے6افراد جاں بحق ہو گئے ہیں بنارس میں اب سے کچھ دیر پہلے4 افراد کو گولیاں مار دی گئیں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ فاروق ستارنے کراچی کی صورتحال پرحلیف جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ حلیف جماعتیں دہشتگردوں سے لاتعلقی کااعلان کریں۔



کراچی میں فائرنگ اور ذاتی تنازعات کے مختلف واقعات میں دوسیاسی کارکنوں اورخاتون سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ پولیس کے مطابق منگھو پیر کے علاقے ایم پی آر کالونی میں حجام کی دکان پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اے این پی کا ذمہ دار ہدایت اللہ جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی پہلے بال کاٹنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی ،ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔



کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں بھی فائرنگ سےاے این پی کا رکن محمد یوسف جاں بحق ہو گیا ، بنارس چوک کے قریب رشتہ دار کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوئی۔ گارڈن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.