1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:42
کراچی:رینجرزکی کارروائیاں،متعدد افراد زیرحراست
اے آر وائی - کراچی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر رینجرز نے پولیس کے ہمراہ رات گئے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیے اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
سندھ رینجرز کےترجمان کے مطابق لی مارکیٹ، لیاری ٹاؤن، ایمپریس مارکیٹ، برہان سینٹر،صدرٹاون، غوثیہ کالونی،جمشید ٹاون،بنارس کالونی،اور ملیر ٹاون میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ رینجرز نے بنارس پل اور فرنٹیر موڑ کے علاقوں میں کریک ڈاون کیا گیا،ان کارروائیوں کے دوران سینتیس جرائم پیشہ افراد اور چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ برآمد کیاگیا ہے۔