تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:43

پنجاب لوڈ شیڈنگ:لاہور میں تاجر تنظیموں کیجانب سے شٹر ڈاؤن

اے آر وائی - پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج صوبائی دارلحکموت لاہو رمیں مکمل شٹرڈاؤن کیا جا رہا ہے۔



بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجرو ں کی ہڑتال کو مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے،تاجروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا پنجاب کے ساتھ بجلی کی تقسیم غیر منصفانہ ہے.اگر حکومت کو بجلی کی کمی کا سامنا ہے توتمام صوبوں کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کویکساں کیا جائے۔



حکومت پنجاب کا بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے لئے رویہ نرم ہے۔

لاہور کی مختلف تاجر تنظیمیں وفاقی حکومت کی بجلی کی گیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں گے،تاجروں کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے ن لیگ کے مختلف اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی آج احتجاجی مظاہروں کی قیادت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.