تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:44

کوئٹہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی چھین لی گئی

اے آر وائی - ،پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر نادرا دفتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اقوام متحدہ کی گاڑی اسلحہ کے زور پر چھین لی جب ڈرائیور اپنے آفیسر کو لینے سیٹلائٹ ٹاؤن جارہا تھا۔



پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے ،تین دن قبل مستونگ میں اقوام متحدہ سے منسلک ادارے ایف اے او کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ایف اے او نے گزشتہ روز صوبہ بھر میں اپنے دفاتر بند کردیئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.