تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:44

یہاں کوئی مہاجر نہیں ہم سب سندھی ہیں، شازیہ مری

اے آر وائی - صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا مہاجروں کے قتل کا بیان الطاف بھائی کی سوچ کی نفی ہے۔ شازیہ مری نے بیان میں کہا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مہاجروں کے قتل کا بیان افسوسناک ہے۔ الطاف بھائی بیان کا نوٹس لیں۔



ان کا کہنا تھا ہم سب پاکستانی ہیں اور ایک صوبے میں رہتے ہیں لہذا لسانی تفریق سے اجتناب کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے یہاں کوئی مہاجر نہیں ہم سب سندھی ہیں ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے تفریق پیدا ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.