تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:45

کراچی:فائرنگ واقعات میں3افراد ہلاک،سات مشتبہ افراد گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں رات گئے فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب بنارس میں پولیس کے سرچ آپریشن میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔



کراچی کے علاقے مارٹن کوارٹر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ بدر چوک میں ایک شخص زخمی ہوا۔ نامعلوم افراد نے نیوکراچی کے علاقے سندھی ہوٹل میں ایک شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔



مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔کراچی میں بنارس پل پر فائرنگ میں ملوث ملزموں کی تلاش میں ایس ایس پی ویسٹ پیرفریدسرہندی کی سربراہی میں پولیس کمانڈوز سمیت دو سو سے زائد اہلکاروں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.