تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:45

میاں چنوں:بھرے بازارمیں نوجوان کو زندہ جلا دیا

اے آر وائی - میاں چنوں میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مخالفین نے اکرم نامی نوجوان کو بھرے بازار میں رسیوں سے باندھ کر آگ لگادی۔



نواحی گاوں کے رہائشی نو جوان کو مبینہ طور پر دوافراد نے پکڑ کے رسی سے باندھا جبکہ دو افراد نے تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ اکرم کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکروں کے مطابق اس کے جسم کا ستر فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔



ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے متاثرہ شخص کے خلاف ہی اقدام خود کشی کا مقدمہ کا مقدمہ درج کرنےکا عندیہ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.