1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:45
بنوں:فائرنگ اور دھماکے کے دو الگ واقعات میں تین افراد ہلاک
اے آر وائی - بنوں میں بم دھماکے اور فائرنگ کے دو واقعات میں دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔
پہلا واقعہ سعید آباد کے علاقے میں دو سو روپے کے تنازع پر ہوا۔ فریقین میں فائرنگ کے تبادلے میں دو بھائی امام اللہ اور عارف اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔
دوسرا واقعے میں بنوں ڈیرہ روڈ پر ایک گھر کے ساتھ نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا اور مکان کو شدید نقصان پہنچا ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔