1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،ایم کیوایم کا مطالبہ
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیاجائے ۔
رابطہ کمیٹی نے بیان میں کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بجائے غیر ترقیاتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کرے اور حکمراں طبقہ زندگی کے ہر شعبہ میں سادگی اپنائے تاکہ عوام پرکم سے کم مہنگائی کا بوجھ ڈالا جاسکے اور غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجاسکے ۔