1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
پیپلز میڈیکل کالج میں نرسنگ اسٹاف کا احتجاج
اے آر وائی - پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال نواب شاہ میں نرسنگ اسٹاف نے مطالبات کی منظوری کیلئے ساتویں روز بھی احتجاج جاری رکھا اور وارڈز کا بائیکاٹ کیا۔ نرسز رہنماؤں کا کہنا ہے ان کا وظیفہ پنجاب کے برابر کیا جائے۔ نرسز کا اسٹوڈنٹس یونیفارم الاؤنس اور سروس اسٹرکچر بحال کیا جائے اور ٹیچرز الاؤنس اور اسٹاف سیلرز بڑھائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیارٹی کی بنیاد پر ترقیاں دی جائیں اور نرسز اسٹاف کے لئے کالونی بنائی جائے