1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
خیرپور میں اہلسنت والجماعت کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک
اے آر وائی - خیرپور میں اہلسنت و لجماعت کی طرف سے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کردی۔ اہل سنت و الجماعت خیرپور کی جانب سے گھوٹکی ٹھیڑی بائی پاس پر احتجاجی دھرنادیا گیا۔
دھرنے میں شریک مشتعل افراد نے قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر پنجاب اور کراچی جانے والا ٹریفک بند کر دیا۔مظاہرین نے ایس پی گھوٹکی کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی۔