1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
کراچی کا علاقہ لیاری میدان جنگ بن گیا
اے آر وائی - کراچی کا علاقہ لیاری میدان جنگ بن گیا، نوجوان کی ہلاکت کےخلاف خواتین نے تھانےکاگھیراؤکرلیا پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ ۔
لیاری کے علاقے چیل چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔ لیاری کے لوگوں نے پولیس مقابلےکوجعلی قراردیتے ہوئےاحتجاجاً کلاکوٹ تھانےکا گھیراؤ کیا۔ پولیس اورمظاہرین میں جھڑپ کے بعد لیاری ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا۔ لیاری میں جلاوگھیراو جاری ہے نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس پر حملے کی اطلاعات ہیں۔