1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
ڈیرہ غازی خان.زمین کے تنازعہ پر6افراد نے مخالف کی ناک کاٹ دی
اے آر وائی - ڈیرہ غازی خان میں زمین کے تنازعہ پرمبینہ طورپر چھ افراد نے مخالف کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ دی۔ملزمان فرارہوگئے۔ تھانہ گدائی پولیس کے مطابق نواحی علاقہ دلانہ پتی زئی میں چھ افراد نے اپنے مخالف تاج محمد نامی شخص کو متنازعہ اراضی پر فصل کاٹنے سے منع کیا، تاہم منع کرنے کے باوجود باز نہ آنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا،اور چھریوں کے وار سے اس کی ناک کاٹ دی۔
تاج محمد کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے تشددکامقدمہ درج کرلیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔