تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46

کراچی:لیاری میں مسلح افراد اور پولیس میں جھڑپیں

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ مقابلے کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے بعد لی مارکیٹ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باجود حالات معمول پر نہیں آسکے ۔



لیاری میں گزشتہ روز سے جاری کشیدگی آج بھی برقرار ہے۔ لی مارکیٹ چوک پر نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے،اس دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا احتجاج اور کشیدگی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ نامعلوم افراد نے علاقے میں دکانیں اور کاروبار بند کروا دیا۔



علاقہ مکینوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا جس پر پولیس نے حالات پر قابو پانے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ علاقہ مکینوں کا موقف ہے گزشتہ روز ہلاک ہونے والے نوجوان ثاقب کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا گیا وہ بے قصور تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.