تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48

نوابشاہ میں ٹریفک حادثہ،خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - نوابشاہ کے قریب خیر شاہ میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکراگئی جس کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کوئٹہ سے نواب شاہ جارہی تھی کہ خیرشاہ کے مقام پر درخت سے جاٹکرائی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو پیپلز اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.