1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
لاہور:گلبرگ سے لاپتہ دو لڑکیوں کا سراغ مل گیا
اے آر وائی - لاہور کے علاقہ گلبرگ سے لاپتہ ہونے والی دو لڑکیوں کا سراغ مل گیا ہے۔تھانہ ریس کورس پولیس نے رابعہ اور افشاں کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا۔ لڑکیوں کے ورثا کی جانب سے واقعہ کا علم نہ ہونے پر تھانہ گلبرگ کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا جس کے بعد اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا۔
دوسری جانب تھانہ شادمان پولیس نے لڑکیوں کی گرفتاری کے بعد دن پونے تین بجے مقدمہ درج کیا اور لڑکیوں کے ورثا کو اطلاع نہیں دی۔ گرفتار ہونے والی دونوں لڑکیوں کا موٴقف ہے کہ انہیں ہوٹل کے استقبالیہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔