1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
ملتان: مہنگائی اورلوڈ شیڈنگ کے خلاف ن لیگ کااحتجاجی مظاہرہ
اے آر وائی - ملتان میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام مہنگائی اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا۔
کچہری چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت لیگی راہنما طارق رشید نےکی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ۔حالیہ پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آ دمی کیلئےدو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل بنادیاہے۔ جبکہ لوڈشیڈنگ حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔
اس موقع پرسول سوسائٹی،خواتین اورطلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کچہری روڈ کئی گھنٹے تک بلاک کئےرکھا۔