تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48

اداکارہ سپنا کیس،والد اور بھائیوں کی عبوری ضمانت منظور

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ سپنا اغوا کیس میں سپنا خان کے والد اور دو بھائیوں کی دس اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ایوب کھرل نے مثل خان، فیصل خان اور امین خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اداکارہ سپنا کے اغوا کا مقدمہ سردار دوست محمد کھوسہ اور مثل خان وغیرہ پر درج کیا گیا۔



انھوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ مثل خان وغیرہ سپنا بازیابی کیس میں شامل تفیتش ہونا چاہتے ہیں لہذا ان کی عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ تینوں ملزمان کو شامل تفتیش کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.