تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48

گھوٹکی:مسلح افراد کی لڑکی سے زیادتی

اے آر وائی - گھوٹکی میں دس افرادنے غریب کسان کےگھرپردھاوابول دیا۔اہلخانہ کوکمرے میں بندکرکےبیٹی کوزیادتی کانشانہ بنایا۔مسلح افراد نے متاثرہ لڑکی کے بال بھی کاٹ دیئے۔



مخالفین نےشہناز کے بھائی کوکاروقراردے کرقتل کرنےکی منصوبہ بندی کی، اس کے گھرپر دھاوا بول دیا۔بھائی کےنہ ملنے پر مخالفین نے شہناز کے ماں باپ کو کمرے میں بندکردیا۔اور اسے کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کاکہنا تھا کہ مسلح افراد اسے گھیسٹے ہوئے گاؤں لائےجہاں ملزمان نے اس کے خاندان کو نشان عبرت بنانے کیلئے لڑکی کے بال کاٹ دیئے۔اس دوران لڑکی مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن مسلح افراد

کےسامنے اسے بچانے کیلئے کسی کی ہمت نہیں ہوئی ۔



پولیس نےگیارہ افراد کے خلاف اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم لعل بخش بھٹو کوگرفتارکرلیا ہے۔متاثرہ خاندان کا کہناہےکہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ لڑکی کی ماں نے کہا ہے کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ ایس ایس پی کے دفتر کے سامنے اپنی بیٹی سمیت خود سوزی کر لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.