1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
روس:مارکیٹ میں آتشزدگی سے 12تارکین وطن مزدور ہلاک
اے آر وائی - روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے بارہ تارکین وطن مزدور ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے تارکین وطن مزدور تھے اور مارکیٹ کی قریبی بلڈنگ میں رہائش پذیر تھے۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سے چند گھنٹے پہلے ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔