1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
فیروزوالا:زہریلی شراب پینے سے 3افراد ہلاک
اے آر وائی - فیروزوالا میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی۔ نظام پورہ ڈھاکہ میں ایسٹر تہوار کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے دو افراد مشتاق اور رفاقت نے موقع پر ہی دم توڑدیا جبکہ بادل نے اسپتال میں دم توڑدیا۔
چوتھا شخص یعقوب تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے۔ پولیس نے شراب فروش پرنس نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ تین افراد کی ہلاکت پر خوشی کا تہوارمنانے والوں پرسوگ طاری ہوگیا ہے۔