1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا10اپریل کوسندھ بھرمیں ہڑتال کا اعلان
اے آر وائی - سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے دس اپریل کو سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہاکہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے سونامی کو دعوت دی ہے۔ پیٹرولیم و سی این جی کی قیمتوں کو پرانی سطح پر لایا جائے۔
ارشاد بخاری کا مطالبہ تھا کہ نذرآتش کی جانیوالی گاڑیوں کا معاوضہ دیا جائے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران تیس گاڑیاں اور چار سالوں میں مجموعی طور پر پانچ سو پچاس گاڑیاں جلائی جاچکی ہیں۔