تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48

کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تیس سالہ ساجد حسین کو ہلاک کردیا، جس کی لاش سول ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ کورنگی چکرا گوٹھ قبرستان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، جس کی شناخت عبدالحکیم کے نام سے ہوئی، مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔



آرام باغ تھانے کی حدود میں برنس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سید نعیم عباس کو قتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال لائی گئی۔ مقتول کی لاش جب رضویہ کے علاقے میں اس کی رہاش گاہ پہنچی تو علاقے میں کشیدگی شروع ہوگئی اور لوگوں نے احتجاج شروع کردیا۔ جبکہ نامعلوم مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے کاروبار بند کرادیا۔ جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مشتعل افراد نے مظاہرہ کرکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.