1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں نجی کمپنی کے دفتر میں آتشزدگی
اے آر وائی - نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی کمپنی کے دفتر میں آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، فائربرگیڈ عملے کے مطابق تین منزلہ نجی کمپنی کے گراؤنڈ فلور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
تاہم فائر برگیڈ کی آٹھ گاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابول پالیا۔ جبکہ آگ لگنے کے باعث گراؤنڈ فلو ر میں واقع گودام میں رکھا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔