تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:49

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید 7افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیو سبزی منڈی میں علی الصبح فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کریم آباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،کئی علاقوں کشیدگی پائی جاتی ہے۔



پولیس کے مطابق گلشن اقبال بلاک ون ضیاء کالونی میں فائرنگ سے دو وسگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ بھی ایک شخص گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ آرام باغ کے علاقے میں فائرنگ سے نسیم عباس جاں بحق ہوگئے، ان کی میت جب ان کے علاقے رضویہ کالونی میں لائی گئی تومشتعل افراد احتجاجاً سڑکوں پر ٹائر جلائے۔



مقتول کی نماز جنازہ انچولی میں ادا کی گئی جس کے بعد انچولی کی فضا کشیدہ ہوگئی۔ مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی، اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ جبکہ ثمن آباد تھانے کی پولیس موبائل کو آگ لگاد ی گئی جس کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.