تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:49

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں آج تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں آج صبح سے اب تک تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔



سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود تیسر ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عمرملوک ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار تھا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28 سالہ سید حکیم جاں بحق ہوگیا جبکہ کریم آباد سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے ضابطے کی کارروائی

کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔



اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول شخص کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے ، سفاری پارک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.