تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:50

پسندکی شادی کرنے پر لڑکے کےچچاکے اعضاء کاٹ دئے گئے

اے آر وائی - رحیم یار خان میں بھتیجےکےپسند کی شادی کرنےپرلڑکی کےبھائیوں نےچچاپرحملہ کیااورناک ودیگر اعضاء کاٹ دئیے۔ راجن پور کلاں کے رہائشی مرید عباس نے دس ماہ قبل سلمہ نامی لڑکی سےکورٹ میرج کی تھی،جس پر سات ماہ قبل پنچائت بلوائی گئی۔ جس کےسربراہ جام منظور احمد نےمرید عباس کےورثاپرآٹھ لاکھ جرمانہ اور ایک رشتہ دینےکاپابند کیا،جسےلڑکےکےچچاشمس الدین نے اس وقت قبول کیامگر بعد میں واضح انکار کر دیا۔



لڑکی کے بھائیوں حافظ سعید ،اسحاق ،عبدالرحیم ،لال بخش نےمخدوم آ با دکےقریب شمس الدین پر حملہ کیااور چھریوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکےناک اور دیگر اعضاء کاٹ کر ملزمان فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.