تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51

کراچی:میٹرک امتحانات جمعرات سے ہوں گے ،70مراکز حساس قرار

اے آر وائی - کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہو رہے ہیں۔ شہرکی موجودہ صورت حال کے پیش نظر دوسو پچاس امتحانی مراکز میں سے ستر مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ میٹرک بورڈ نے امتحانات کے تمام انتظامات کے مکمل کر لئےہیں تمام سنیٹر کے ممتحن امتحانات کو اتھارٹی لیٹر بھی جاری کرد ئے گئے ہیں ۔



بدھ کے روز کے تعطیل کے باوجودمیٹرک میں سالانہ امتحانات کے حوالے سے دفتری امورپر کام جاری رہا پانچ اپریل سے ہونے والے امتحانات میں تین لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔ 250امتحانی مراکز میں 128سرکاری اور 122نجی اسکول شامل ہیں دسویں سائنس گروپ ریگولر کے امتحانا ت میں 72.000طلبہ اور 57,000طالبات جبکہ میٹرک جنرل گروپ میں 5,000طلبہ اور16.000طالبات شرکت کررہی ہیں۔ میٹرک جنر ل پرایئویٹ گروپ کے 5,000ہزا طلبہ اور2,000ہزار طالبات امتحانات میں شریک ہوں گی۔



نویں سائنس گروپ کے امتحانات میں 70,000طلبہ اور 57.000ہزارطالبات نے رجسٹریشن کرائی ہے اورنویں جنرل گروپ ریگولر میں5,000ہزارطلبہ اور17,000امیدواروں شرکت کریں گے جبکہ نویں جنرل گروپ پرایئویٹ میں 5,000طلبہ اور2.000طالبات نے رجسٹریشن کرائی ہے۔



امتحانی مراکز کو صبح آٹھ بجے سے دوپہرایک بجے لوڈشیڈنگ سے مستشنی رکھنے کے لئے درخواست کی تھی تاہم میٹرک بورڈکی جانب سے لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی امیدواروں نے مطالبہ صوبائی حکومت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے موقع پر مکمل طور لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کااعلان کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.