1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51
کراچی میں لاقانونیت کا جن بے قابو،مزید 5افراد قتل
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار سمیت مزید پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات تیسر ٹائون ، نیو سبزی منڈی اور سفاری پارک کے قریب پیش آئے جن میں سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار عمر ملوک اور سید حکیم جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ کریم آباد سے نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد ہلاک کیا گیا۔
ہفتے کے روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے آج شام گلش معمار میں فائرنگ سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔