1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51
حیدرآباد بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کل سے ہونگے
اے آر وائی - حیدرآباد بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کل سے شروع ہورہے ہیں۔ حیدرآباد بورڈ کے تحت دو سو نو امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے ستر کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ حساس مراکز پر پرچوں کی ترسیل کے لیے امتحانی عملے کو نجی گارڈ ز بھی فراہم کیے جائیں گے ۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ حساس مراکز پر سکیورٹی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد طلب کی جائے گی جبکہ امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی بھی تحریری درخواست کی گئی ہے۔