تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51

نرسوں کا احتجاج ختم ، مریضوں نےسکھ کا سانس لیا

اے آر وائی - گیارہ دن کے احتجاج کےبعد نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اسپتالوں میں اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کر دئیے ہیں جس سے مریضوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ نرسوں اور پیرا میڈیکس نے گیارہ دن تک احتجاجی دھرنا دے کر اپنے مطالبات تو منظور کروا لئے لیکن عملے کی غیر موجود گی میں کئی مریض نہ صرف اپنی زندگی کی بازی ہار گئے بلکہ کئی مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر بھی مجبور ہو گئے۔



بارہ سالہ محمد ارشد جو پلاسٹک ایمونیا جیسی بیماری میں مبتلا ہے اور بٹگرام سے کراچی اپنا علاج کروانے آیا تاہم اسپتال میں عملہ نہ ہونے کے باعث ارشد اور اس جیسے کئی مریض موت سے جنگ لڑتے رہے۔ کسی بھی حالت میں مریض کا ساتھ نہ چھوڑنے کا حلف اٹھانے والی نرسوں کو بھی ان مریضوں کو پیش آنے والی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے وہ اس اقدام پر مجبور تھیں۔



این آئی سی ایچ، جناح اور سول اسپتال میں صورتحال تو معمول پر آگئی ہے لیکن گیارہ دن تک عملے کی غیر موجودگی میں ہونے والے نقصان کا ازالاہ ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.