1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:51
ثانوی تعلیمی بورڈ کےتحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج آغاز
اے آر وائی - ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات دو ہزار بارہ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں تعلیمی ثانوی بورڈ سے پرچوں کی ترسیل کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
میٹرک بورڈ کے پرچوں کی ترسیل کے ذریعے آٹو رکشوں اور ٹیکسیوں کا استعمال بھی کیا گیا۔شہر کے دور دراز علاقوں کے امتحانی مراکز کیلئے پہلے اور اس کے بعد قریب ترین امتحانی مراکزکیلئے سینٹرل کنٹرولنگ آفیسر کوپرچے فراہم کئے گئے۔امتحانات میں شریک طلبہ و طالبات کو لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ کے ای ایس سی انتظامیہ نے تعلیمی بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب دینے سے گریز کیا۔
دوسو پچاس امتحانی مراکز میں سے 70کو حساس قرار دیا گیا ہے،میٹرک کے سالانہ امتحانات دو ہزار بارہ میں مجموعی طورپر تین لاکھ بارہ ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہےجبکہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات کے ہمراہ بورڈ کی ویجلینس ٹیمیں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر رہی ہیں۔