1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:53
کراچی: خواتین کا کے ای ایس سی دفتر پر ڈنڈوں سے حملہ
اے آر وائی - گارڈن کے علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی پر خواتین نے کے ای ایس سی گارڈن سینٹر پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی نے بغیر کسی وجہ سے بجلی کے بلوں کو عدم ادائگی کا جواز بنا کر درجنوں گھرون کی بجلی کاٹ دی ہے جبکہ علاقہ کے مکین بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں ۔ احتجاج خواتین کا کہناتھا کہ بجلی بحال نہ کی گئی تو دوبارہ احتجاج کرینگے۔
کے ای ایس سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوسائٹی سینما پی ایم ڈی گارڈن کے صارفین چالیس لاکھ روپے کے نادہندہ ہے اور اس پی ایم ٹی کے صارفین بل ادا نہیں کرتے اور اوولوڈنگ کی وجہ سے پی ایم ٹی خراب ہوچکی ہے صارفین پیسے دینگے تو بجلی بحال کرینگے ۔