تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:53

ن لیگی ارکان کی ریلی ،درخواست کی سماعت ملتوی

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے مال روڈ پر ریلی نکالنے پر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت بارہ اپریل تک ملتوی کردی۔



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم نے منیر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ پولیس کی جانب سے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ رانا ثناءاللہ اور دیگر ن لیگی ایم پی ایز نے ایوان وزیر اعلی سے پنجاب اسبملی تک ریلی نکالی جو دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی نہیں ۔



عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد درخواست گزار کو جواب الجواب داخل کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے خلاف ن لیگی ایم پی ایز نے ریلی نکال کر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کی جس پر مقدمہ درج کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.