1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:53
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ ،پولیس حکام کے مطابق نیو سریاب تھانے کی حدود میں سریاب روڈ پر واقع ہوٹل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہوٹل کے مالک سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ،مقتولین کی نعشیں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادی گئیں ،حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔