1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:54
مظفر گڑھ : کسان پر بااثر افراد کا وحشیانہ تشدد
اے آر وائی - مظفر گڑھ میں بااثر زمینداروں نے چوری کے الزام میں کسان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔
مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں بااثر زمیندار کے کارندوں نے علاقے کے ایک محنت کش ندیم کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔کئی گھنٹے تک ندیم پر اذیت ناک طریقے سے تشدد کی مشق کی گئی۔ ندیم پر چوری کا الزام لگایا گیا تھا۔تشدد کی ویڈیو وہاں جمع ہونے والے افراد میں سے کسی نے بنادی۔
ندیم کو بدترین تشدد کے بعد نیم مردہ حالت میں پھینک دیا گیا جسے بعد میں علاقہ مکینوں نے تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا۔علاقے کے بااثر افراد کی جانب سے بیچ چوراہے میں ظلم کی تاریخ رقم کی گئی لیکن پولیس بھولی بنی ہوئی ہے اور واقعے سے لاعلمی کا اظہار کررہی ہے