تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:54

گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ، کراچی میں بھی شہری سڑکوں پر

اے آر وائی - کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہوگئی اور شہری نکل آئے سڑکوں پر، ٹائرجلائے اور پتھراوٴ کرکے سڑک بلاک کردی۔کب تک سہیں۔۔۔۔کب تک رلیں۔۔۔۔ دن رات بجلی سے دوری۔۔ اس پہ یہ گرمی ہائے مجبوری۔۔۔۔ بس۔۔ ہوگیا لبریز صبر کا پیمانہ۔۔۔۔کہہ اٹھے کراچی کے شہری۔۔۔۔۔ یہ کراچی کا علاقہ لسبیلہ ہے۔۔۔جہاں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔



رات بھر بجلی کی دوری نے ان کی نیندیں اڑائے رکھیں۔۔۔۔جس کا غبار نکالا ان شہریوں نے صبح سویرے ہی سڑکوں پر ٹائر جلا کر۔۔۔سڑک ہوئی بلاک۔۔ٹریفک ہوا جام۔۔۔۔ پھر کیا تھا۔۔ہماری دلیر پولیس پہنچی ان مظاہرین کو منتشر کرنے سڑک کھلوانے۔۔۔۔شان سے کی ہوائی فائرنگ۔۔۔چراغ پا مظاہرین ہوگئے آپے سے باہر۔۔۔باور کرادیا پولیس کو اب کوئی پنگا نہ لے۔۔۔لے لیا پولیس موبائل کو گھیرے میں کیا خوب پتھراوٴ۔۔۔۔دکانیں ہوئی بند اور پولیس بھاگی دم دبا کے۔۔۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.